🗓️
ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ گزشتہ ماہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہو گئے تھےتاہم مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر سدھارتھ شکلا کا نام سرِفہرست ہے، کچھ مداحواں نے لکھا ہے کہ ان کی موت کا یقین نہیں ہورہا ہے۔
بھارت سمیت پاکستان میں بھی اس وقت مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر سدھارتھ شکلا کا نام سرِفہرست ہے۔مداح سدھارتھ شکلا کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکار کو یاد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ایک صارف نے سدھارتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی تک سدھارتھ کی موت پر یقین نہیں آرہا ہے، ایسا لگ رہا ہے وقت رُک سا گیا ہے۔‘
اکشے نامی صارف نے کہا کہ ’ایک ماہ ہوگیا ہے، 2 ستمبر سیاہ ترین دن تھا۔‘شلپا نامی صارف نے سدھارتھ شکلا اور اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ماہ گُزرنے کے باوجود بھی ہمیں حقیقت پر یقین نہیں آرہا ہے۔
صارف نے لکھا کہ ’سدھارتھ ایک چمکتے ہوئے ستارے تھے اور ہم اُن سے ہمیشہ محبت کریں گے۔‘ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں اچھی طرح سے سو نہیں سکتا، میں مناسب طریقے سے نہیں کھا سکتا، میں کسی کے ساتھ بات نہیں کر سکتا ہوں۔‘
صارف نے لکھا کہ ’زندگی اب پہلے جیسے نہیں رہی ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔سدھارتھ رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور ‘طوفانی سینئر’ شامل ہوئے۔
یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
ستمبر
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ اور امریکہ میں احتجاج کی نئی لہر کا آغاز
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوری 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے
جون
صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی
فروری
کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے
فروری
امریکہ نے بیچے ہالینڈ کو 611 ملین ڈالر کے ڈرونز
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ امریکی
جون
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر
سعودی عرب میں ہائی اسکول کی لڑکی کو 18 سال قید کی سزا
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے مسائل پر کام کرنے والی
ستمبر
پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب
نومبر