?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سجل علی نے میڈم نور جہاں کی گائی ناصر کاظمی کی غزل ’ نیت شوق بھر نہ جائے کہیں ’ گنگنا کر ملکہ ترنم کی یاد تازہ کر دی۔
سجل علی نے ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ریڈیو شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ اور اپنے شوبز کیریئر پر تفصیلی گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران گیم راؤنڈ میں سجل علی نے پہلے سلمان خان کی فلم ٹائگر میں عاطف اسلم کا گانا ’دل دیا گلاں‘ گنگیا۔
بعدازاں میزبان کی فرمائش پر سجل نے ناصر کاظمی کی غزل ’ نیت شوق بھر نہ جائے کہیں ’ گنگنائی، سجل کی سریلی آواز میں گائی غزل کو نیچے دیے گئے لنک میں سناجاسکتا ہے، اس غزل کو میڈم نورجہاں نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا تھا۔
یاد رہے سجل علی اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’اورنگریزه‘ کا گانا معروف گلوکار ساحرعلی بھگا کے ساتھ گایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔
انٹرویو کی دوران سجل نے ایک بار پھر بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کیا جس میں انہون نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ کام کا تجربہ میرے لیے غیر یقینی تھا کیوں کہ سری دیوی کو دیکھ کر ہی انسان سب کچھ بھول جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھے اداکار کے لیے اس کا اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی شخص ان کے ساتھ اچھا محسوس کرسکے اور سری دیوی میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی تھیں ’۔
انہوں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑی بات تھی اور میرے ملک کے لیے بھی اعزاز کی بات تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیر اعظم: علاقائی امن کے لیے تہران کی سفارت کاری قابل تعریف ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے پیچیدہ علاقائی اور عالمی مسائل میں
مئی
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 13 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
جولائی
دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں بیروت
ستمبر
سندھ میں ایک بار پھر اسکول بند کر دئے گئے
?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی
جولائی
قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کی لہر جاری
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند
جولائی
صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر
دسمبر
ججز کے خلاف مہم: توہین عدالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لیے مقرر
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی
مئی
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں دو نوجوان فلسطینیوں کی شہادت
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان
جنوری