?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں۔
اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔
سینئر اداکارہ نے اپنے کسی جاننے والے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس 29 بلیاں ہیں، ان کی دیکھ بھال کی چیزیں، ان کا امپورٹڈ کھانا آتا ہے، امپورٹڈ کھانوں وغیرہ پر کم از کم ماہانہ 2 سے 3 لاکھ روپے اخراجات آتے ہوں گے۔
انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ
فروری
امریکہ اور پاکستان نے افغانستان کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکہ اور پاکستان نے دونوں ممالک کے وزرائے
اپریل
آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی
فروری
امریکہ سے فوجی آزادی یورپ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک مضمون میں امریکہ
جولائی
سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی شرطیں؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کی طرف سے صیہونی حکومت کے
جولائی
غزہ اور مغربی کنارے کی معیشت ایک دہائی تک پسپا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
نومبر
کیا امریکہ بھی صیہونیوں کا ساتھ چھوڑ رہا ہے؟!
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی
’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل
اپریل