?️
سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ زائد العمری کے باعث ان کی یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں۔
’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کی کمی کا اعتراف کیا۔
امیتابھ بچن کی عمر 82 برس ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، انہوں نے درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔
امیتابھ بچن زائد العمری کے باوجود فلموں میں نظر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا اور لکھا کہ وہ غلطیاں کرنے پر فلم سازوں کو منظر کو ری شوٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس عمر میں بھی کام کے حوالے سے آئے دن میٹنگ پر میٹنگ ہوتی آتی ہیں اور ان ملاقاتوں میں طے کیا جاتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کسے مسترد کرنا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے؟
انہوں نے لکھا کہ زائد العمری کی وجہ سے انہیں نہ صرف ڈائلاگ یاد کرنے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ شوٹنگ کے دوران عملے کی دوسری ہدایات کو بھی بعض مرتبہ سمجھ نہیں پاتے۔
امیتابھ بچن نے لکھا کہ اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر وہ ہدایت کاروں سے دوبارہ موقع دینے کی اپیل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ موقع ملنے پر اچھا کام کریں۔
اگرچہ امیتابھ بچن نے زائد العمری کی وجہ سے اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے کسی بھی سنگین دماغی بیماری یا حالت کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔
زائد العمری میں یادداشت کی کمی معمول ہوتی ہے، تاہم بعض افراد میں یادداشت کی کمی سنگین دماغی بیماریوں کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔
امیتابھ بچن زائد العمری کی وجہ سے مختلف عارضی طبی مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوتے رہے ہیں، تاہم اس باوجود انہیں متحرک دیکھا جاتا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سیف اللہ ابڑو
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے
فروری
صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل
فروری
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ
فروری
بائیڈن کو مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ امیر ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے ایک سینئر قانون ساز نے پیر کی
جون
ڈیمونا کی معلومات ایرانیوں کو فروخت کی گئیں: عبرانی میڈیا
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر
مارچ
اکثر صیہونی شہریوں کے نزدیک نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرناک
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی
نومبر
شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ
جنوری
سمرقند شنگھائی تنظیم کے ممالک کے صدور کے اجلاس کا میزبان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صدور کا
ستمبر