رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا

رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا

?️

ممبئی (سچ خبریں) سپر اسٹار رجنی کانت نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے  شاہ رخ خان سمیت تمام سیاست دانوں اور اداکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے 12 دسمبر کو اپنی 71 ویں سالگرہ منائی ہے۔تاہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں کیسے مبارکباد دی ہے؟

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے سوشل میڈیا پرمتحرک نہیں ہیں اور پچھلے کچھ مہینوں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا تو پھریہاں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کی سالگرہ پر مبارکباد کیسےدی؟

رجنی کانت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔رجنی کانت نے تامل زبان میں ایک نوٹ شیئر کیا ہےجس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شاہ رخ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکار کا یہ نوٹ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان نے ذاتی طور پر رجنی کانت کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیےفون یا میسیج کیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے جب ان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے گرفتار کر لیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی پہنچ گئےجہاں ان کے بیٹے آریان خان ضمانت پر رہا ہونے سے قبل چند ہفتے  کے لیے جیل میں تھے۔

مشہور خبریں۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، حریت کانفرنس

?️ 3 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ

کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ

ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا قہری جاری

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر

صیہونیوں کی پرامید جنگ بندی سے لے کر لبنان میں محتاط ماحول تک

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین بیروت کے دورے کے بعد بدھ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران

سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچے زندہ دفن

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کے ریکارڈ میں ایک

ایک محاذ ایک قوم

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل

مفتاح اسماعیل نے کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا

?️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے