🗓️
کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے آنے کے وقت اداکار کے بیٹے کی طرف سے والد کو خوش آمدید کہنے اور ان کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کو تنقید کا سامنا ہے۔
فیروز خان نے یکم جون کو دعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی، ابتدائی طور پر ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی۔
فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔
علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اور طلاق کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش اور گھریلو تشدد کے معاملات پر قانونی جنگ جاری ہے اور ان کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔
اداکار کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کے بعد دلہن کو گھر لانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے کم سن بیٹے سلطان ان کے اور ان کی دلہن کے لیے گھر کا دروازہ کھولتے ہیں۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فیروز خان کے بیٹے والد کے لیے کمرہ کا دروازہ کھولتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بعض صارفین نے اداکار کو دلہن اور دلہا کا کمرہ دکھانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکار کو ذہنی صحت کے علاج کی ضرورت ہے۔
اسی طرح زیادہ تر صارفین نے کم سن بیٹے کی جانب سے والد کے لیے دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ بچے کو تو یہ بھی علم نہیں کہ وہ کس کے لیے کیوں دروازہ کھول رہے ہیں؟
زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ جو ناسمجھ بچہ اپنی سوتیلی والدہ کے لیے دروازہ کھول رہے ہیں، کل کو یہی دروازہ اسی بچے کے لیے بند ہوجائے گا۔
صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹ کیے کہ اداکار اب بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کردیں، بچے پالنا اداکار کے بس کی بات نہیں۔
مشہور خبریں۔
صنعا اپنے مطالبات پر قائم
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع کے مطابق صنعاء میں عمانی ثالثی ٹیم
دسمبر
صنعاء میں سردار سلیمانی کی برسی کی یاد میں تقریب
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: 3 جنوری بروز پیر، ملک کے دارالحکومت صنعا میں یمنی
جنوری
سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض
🗓️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ
دسمبر
عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی فوجیوں کی مشکوک نقل و حرکت
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی سیکورٹی ذرائع نے عراق اور شام کے درمیان سرحدی
جنوری
ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ پس پردہ جاری ہے: صیہونی اہلکار
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میر
جون
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر
یمنی فوج کا مآرب کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر اختیار
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی جارح اتحاد سے وابستہ
فروری