حمیرا کو قتل کیا گیا ہوگا، والدین کا پہلا انٹرویو، متعدد حقائق سے پردہ اٹھادیا.

?️

لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین نے پہلی بار میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے بیٹی کی لاش لینے سے انکار کیا تھا۔

اداکارہ کی والدہ اور والد نے بیٹی کی موت کے بعد پہلی بار دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بیٹیاں سب کو پیاری ہوتی ہیں، وہ بیٹی سے گزشتہ برس سے رابطہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ان کے نمبرز بند رہتے تھے، وہ اس انتظار میں تھے کہ بیٹی خود ہی رابطہ کرے گی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کلینک میں موجود تھے کہ پہلے انہیں رشتے داروں کو فون آئے کہ ان کی بیٹی انتقال کر گئیں، پھر بعد ازاں سندھ پولیس نے بھی انہیں فون کیا۔

ان کے مطابق اس وقت ہی پولیس والوں نے انہیں بیٹی کی لاش لے جانے کا کہا، انہوں نے انکار نہیں کیا لیکن انہیں معلوم تھا کہ بیٹی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور دوسری ضروری قانونی کارروائیاں نہیں ہوئیں تو کیسے وہ لاش لینے پہنچ جائیں۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ لاش لینے سے انکار نہیں کیا، اگر ایسا ہوتا تو بعد میں بیٹے کو لاش لینے نہ بھیجتا۔

والد حمیرا اصغر نے بیٹی کی مالی تنگی کی خبریں بھی مسترد کیں اور کہا کہ وہ بہت پیسے کماتی تھیں، سارے پیسے خود پر اور غریبوں پر خرچ کرتیں، یتیم خانوں میں جاکر بے سہارا بچوں کو کپڑے اور دیگر چیزیں دلواتی تھیں۔

ان کے مطابق بیٹے کے کمرے سے ایسے مہنگے لباس بھی ملے ہیں جنہیں ان کی بیٹی نے ایک بار بھی نہیں پہنا، اگر وہ مالی طور پر مشکل میں ہوتیں تو مہنگے کپڑے کیسے خریدتیں؟

والد نے سوال کیا کہ جو لڑکی بہت پیسے کماتی ہو، غربیوں پر خرچ کرتی ہو، اس کے لیے گھر کا کرایہ یا بجلی کے بل نہ دینا کون سی بڑی بات ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ بیٹی نے کرایہ اور بل ادا کرنا اس وقت بند کیا ہو، جب وہ اس دنیا سے کوچ کر گئی ہوں، جب تک وہ زندہ تھیں، تب تک کرایہ اور بل ادا کرتی رہیں۔

والد حمیرا اصغر نے بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ اگرچہ انہیں حقائق کا علم نہیں، وہ کراچی نہیں گئے لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کچھ نہ کچھ غلط ہوا ہے۔

ان کے مطابق ان کی بیٹی کی لاش اسٹور روم سے ملی، ان کی لاش الٹی پڑی ہوئی تھی، گھر کے دروازے وغیرہ بھی مشکوک تھے، جس نے بھی ان کی بیٹی کے ساتھ غلط کیا، اسے خدا کا خوف نہیں تھا۔

انہوں نے سندھ پولیس کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا اصغر ان کی کچھ نہیں لگتی لیکن وہ ان سے متعلق تفتیش درست انداز میں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیٹی سے ناراضگی کی خبریں بھی مسترد کردیں اور کہا کہ وہ ان کی رضامندی سے ہی شوبز میں گئیں، وہ بیٹی سے بہت خوش تھے، ان کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں تھی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ آخری بار اگست 2024 کے اختتام پر انہوں نے بیٹی کے ساتھ فون پر بات کی، جس کے بعد وہ مسلسل بیٹی کے نمبر پر کال کرتے رہے لیکن کبھی ان کا نمبر نہیں لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان کا کوئی جاننے والا نہیں تھا، انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی لیکن وہ پریشان رہتے تھے کہ بیٹی کا فون نمبر کیوں نہیں لگ رہا؟

والدہ کے مطابق انہیں لگا کہ شاید ان کی بیٹی ترکیہ یا کسی دوسرے ملک گئی ہوں گی، جس وجہ سے ان کا نمبر نہیں لگ رہا اور ملک میں آتے ہی وہ انہیں فون کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ آخری بار بیٹی نے انہیں بتایا کہ انہیں تنگ کیا جا رہا ہے، ان کے موبائل سم بند کرادیے گئے ہیں لیکن انہوں نے اس ضمن میں کوئی واضح معلومات نہیں دیں کہ کون انہیں کیوں تنگ کر رہا ہے؟

والدہ حمیرا اصغر نے بھی بیٹی سے ناراضگی کی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ میڈیا پر فضول کی بکواس چل رہی ہے، انہوں نے بیٹی کی لاش لینے سے بھی انکار نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کی موت کی خبر ٹی وی پر سنی، جس کے بعد رشتے داروں کے بھی فونز آنے لگے۔

اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی موت کی خبر سننے سے پہلے ہی وہ چند دن سے گھبراہٹ کا شکار تھیں، انہیں مزہ نہیں آ رہا تھا، پھر بیٹی کی موت کی خبر سن کر وہ صدمے میں چلی گئیں۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھیں، جہاں وہ 2018 سے رہائش پذیر تھیں۔

پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریبا 10 ماہ پرانی تھی، ممکنہ طور پر ان کی موت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چھٹی

شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے دوبارہ ملاقات کی اطلاعات

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیئرمین

سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں بڑے اضافے کا امکان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود سول وعسکری ملازمین

بشار الاسد کے دورۂ مسقط کے پیغامات

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کے

الجزائری سفیر: ایران کے فوجی اور سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: الجزائر کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے

لوگوں کو جیلوں کی دھمکیاں دینے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت بدل نہیں سکتی:حریت کانفرنس

?️ 29 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی

پنجاب کا نیا آئی جی مقرر

?️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے

جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے