حریم شاہ کا اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار

حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے متعلق غیر مصدقہ خبریں  پھیلانے والوں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں من گھرٹ ہیں، لوگوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے اور ایسی ویسی خبریں پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنا چاہئے۔

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برائیڈل شُوٹ کے معاوضے کو سامنے لانے کے معاملے پر ناراض ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ میرے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں کہ میں نے ایک شُوٹ کے اتنے پیسے لیے ہیں تو یہ باتیں صرف سستی پروموشن کا ایک ذریعہ ہیں اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کو عزت دے رہا ہے تو لوگوں کو بھی اوقات میں اور اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔حریم شاہ نے یہ اپنے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو ایسی ویسی خبریں پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے برعکس چین یوکرین میں امن کا خواہاں ہے: بیجنگ

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے

سب کیلئے اچھا یہی ہوگا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، سینیٹر مشاہد حسین سید

?️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے

شمالی غزہ پر صہیونی حملے میں حماس کے ترجمان کی شہادت

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

مغربی یمن میں تین دھماکے

?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین

سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں

حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی

امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند

پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا

?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے