?️
کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے بعد ایک پروجیکٹ میں حصہ لینے پر معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے اُن پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔حرا مانی کا ایمن سلیم کی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اُنہیں ایمن سلیم پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئی اُبھرتی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے ایک خوبصورت تصویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ رمضان میں خصوصی مزاحیہ ڈرامہ سیریل میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب ہر طرف چھا جانے والی ایمن سلیم آج کل بے حد مصروف ہیں اور فوٹو شوٹ پر فوٹو شوٹ اور دھڑا دھڑ نئے پروجیکٹ سائن کر رہی ہیں۔
مصروفیت کے باوجود ایمن سلیم اپنے ہر نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے رابطے میں ہیں۔ایمن سلیم کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک صوفہ پر فوٹو شوٹ کے لیے تیار بیٹھی ہیں۔
ایمن سلیم کی ٹیم اُن کے کپڑے صحیح کر رہی ہے اور اُن کے بالوں کو سنوارنے میں مصروف ہے جبکہ وہ خود پیزا کھا رہی ہیں۔ایمن سلیم کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ آج کل انہیں کسی بھی چیز کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے مگر کام کے دوران وہ پیزا کھانے کے لیے وقت نکال ہی لیتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
لاس اینجلس میں لگی آگ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کو لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں آگ لگنا
جنوری
ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد عمران خان کی فوری رہائی کے امکانات معدوم
?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان
اگست
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات
?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس
دسمبر
دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ
اگست
عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟چیف جسٹس
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت
اپریل
شہید نصراللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اکتوبر