🗓️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر پر فخر کا اظہار بھی کیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جو 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے شعیب ملک کو بیٹا بھی ہے۔
اسی طرح ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان ممکنہ طور پر 2023 میں طلاق ہوئی لیکن دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔
اپنی پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ زادواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی۔
دونوں کی شادی پر پاکستان سمیت بھارت کے افراد بھی حیران رہ گئے اور ان کی شادی دونوں ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔
اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی ایک اور ان دیکھی تصویر شیئر کردی، جس میں دونوں کو عروسی لباس میں ایک دوسرے سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں کی جانب سے شادی کی مذکورہ تصویر پہلے شیئر نہیں کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں ثنا جاوید نے شوہر شعیب ملک کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈز رنز بنانے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔
ثنا جاوید نے شعیب ملک کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے پر ان پر فخر کیا اور پوسٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بنے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ کے بارے میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا تبصرہ
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع
نومبر
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست جمع
🗓️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پی
جنوری
اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں
🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا
فروری
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر
🗓️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر
مارچ
شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس
دسمبر
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل