🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ کی 46 ویں قسط کے اختتامی مناظر کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلی قسط میں ڈرامے میں ’ازدواجی عصمت دری‘ یعنی (marital rape) دکھایا جائے گا۔
’تیرے بن‘ کو جیو ٹی وی پر دسمبر 2022 سے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ٹائٹل سانگ پر بھی بھارتی گانے کی کاپی کا الزام بھی لگایا جا چکا ہے۔
ڈرامے میں بشریٰ انصاری، وہاج علی، یمنیٰ زیدی اور حرا سومرو، سبینہ فاروق، فضیلہ قاضی اور فرحان علی آغا سمیت دیگر نے کردار ادا کیا ہے۔
ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا ہے۔
ڈرامے میں سبینہ فاروق نے ایک طرح سے منفی کردار ادا کیا ہے جو کہ وہاج علی کی محبت میں گرفتار ہوتی ہیں اور وہ ان کی شادی توڑوانے کی کوششیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ڈرامے کی 46 ویں قسط میں جب وہاج علی کی بہن حرا سومرو کی شادی کرائی جاتی ہے، تب وہاج اور ان کی اہلیہ یمنیٰ زیدی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آجاتے ہیں اور انہیں اختلافات کا فائدہ سبینہ فاروق اٹھا کر ان میں مزید اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جس میں وہ بظاہر کامیاب بھی ہوجاتی ہیں۔
ڈرامے کے ایک منظر میں وہاج علی کو چھوٹی بچی کی جانب سے پرچی دیے جانے کے بعد گھر کے ہی ایک کمرے میں جاتے دکھایا گیا ہے، جہاں ان کی اہلیہ کے بجائے سبینہ فاروق موجود ہوتی ہیں اور وہ وہاج علی کو کمرے میں داخل ہوتے ہی پیچھے سے گلے لگا لیتی ہیں۔
عین اسی دوران کمرے میں وہاج علی کی اہلیہ یمنیٰ زیدی داخل ہوتی ہیں جو شوہر کو دوسری خاتون کے گلے میں دیکھ کر آگ بگولہ ہوجاتی ہیں۔
اسی دوران وہاج علی اہلیہ کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں ایک بچی نے پرچی دی، جس کے بعد انہوں نے سمجھا کہ شاید اہلیہ نے انہیں بلایا ہے اور انہوں نے گلے لگانے والی سبینہ فاروق کو اہلیہ ہی سمجھا تھا لیکن یمنیٰ زیدی ان کی بات پر یقین نہیں کرتیں۔
اسی دوران وہاج علی سبینہ فاروق کو بھی کہتے ہیں کہ وہ معاملے کی سچائی بتائیں لیکن وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے چلی جاتی ہیں، جس کے بعد یمنیٰ زیدی بھی غصے میں آکر کمرے سے نکلنا چاہتی ہیں تو انہیں وہاج علی ہاتھ پکڑ کر روک لیتے ہیں۔
وہاج علی کی جانب سے روکے جانے پر یمنیٰ زیدی انہیں تھپڑ رسید کردیتی ہیں، جس کے بعد بحث کے دوران وہ ان کے منہ پر تھوک بھی دیتی ہیں۔
تھپڑ کھانے اور منہ پر تھوک پڑنے کے بعد وہاج علی آگ بگولہ ہوکر کمرے کا دروازہ بند کرکے اہلیہ یمنیٰ زیدی کو دھمکی دیتے ہیں کہ وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ ان کے درمیان شادی کے وقت ہونے والے معاہدے کی کیا اوقات تھی۔
وہاج علی کی جانب سے تھپڑ کھاکر دروازے کو بند کیے جانے پر شائقین نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلی یعنی 47 ویں قسط میں ازدواجی عصمت دری کو دکھایا جائے گا۔
علاوہ ازیں 47 ویں قسط کے جاری کیے گئے ٹیزر میں بھی اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اگلی قسط میں ازدواجی عصمت دری کو دکھایا جائے گا۔
جاری کیے گئے ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کے چہرے پر تشدد کے نشانات دکھائے گئے ہیں اور انہیں بسترے کے قریب زمین پر بیٹھ کر بے بسی کے آنسوں روتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ ٹیزر کو دیکھنے کے بعد اب لوگ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اگلی قسط میں ازدواجی عصمت دری کو دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے ڈرامے کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
دوسری جانب ڈرامے کی لکھاری نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈرامے میں اہلیہ کی جانب سے شوہر کو تھپڑ مارنے اور ان کے منہ پر تھوکے جانے کے معاملے کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ بات شائقین کے مطالبے کے بعد شامل کی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ڈرامے میں دکھائے جانے والے تمام مناظر پہلے بھی پیش کیے جا چکے ہیں لیکن چوں کہ ان کا ڈراما بہت مقبول ہوا ہے، اس لیے لوگ اس پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ اگلی قسط میں ازدواجی عصمت دری کو دکھایا جائے گا یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ شائقین کو پورا ڈراما دیکھے بغیر کچھ مناظر پر رائے نہیں دینی چاہئیے۔
اب ڈرامے کی اگلی قسط 24 مئی کو نشر کی جائے گی اور ممکنہ طور پر 25 مئی کو ڈرامے کی آخری قسط یعنی 48 ویں قسط نشر کی جائے گی، تاہم ڈرامے کی اختتامی قسط کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا
🗓️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے
جولائی
لاہور ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے تین ہفتے کی مہلت
🗓️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی
مئی
ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف
دسمبر
وینزویلا نے فلسطین کے لیے کیا کیا ہے؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا نے اعلان کیا کہ اس نے فلسطین میں اپنی
اگست
مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل ہیں، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم
🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
پاکستانی مفکرین کی عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے پر تاکید
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے راولپنڈی میں
اپریل