?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیمی فائنل دیکھنے کے لیے جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں مجود تھی تو وہیں شوبز ستارے بھی ٹیم کا مورال بُلند کرنے کے لیے وہاں موجود تھے جن میں مہوش حیات، فیصل کپاڈیا اور عاصم اظہر سمیت دیگر شوبز ستارے شامل تھے۔
اب مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی تھی۔مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھا کھیلا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہمیں فخر محسوس کروایا اور ہمارا دل جیت لیا۔‘مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔‘واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے دوسرا افغانستان
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سابق رکن نے یوکرین میں پیش آنے
مئی
شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 25 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید
جون
امریکہ یمن جنگ کو صیہونی مفادات کی طرف لے جارہا ہے:انصاراللہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف
اگست
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی، رانا ثنا اللہ
?️ 6 جون 2023باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
جون
کیا امریکہ یمن پر حملہ کرنے والا ہے؟امریکی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی ذریعے نے کہا کہ امریکہ اور اس کے
دسمبر
فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے
جون
300 سے زائد وکلا کی ججز سے نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور
ستمبر