بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، والدہ نے اداکاری کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کا شوبز کیریئر شروع ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ وہ ہولی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی زیادہ مداح نہیں ہیں، اگرچہ وہ ایکشن فلمیں کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ ایکشن ہولی وڈ فلمیں نہیں دیکھتی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بولی وڈ میں کام کرنے کا نہیں سوچا، انہوں نے کبھی ادیتیا کپور کے ساتھ کام کرنے کا بھی نہیں سوچا لیکن میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی جوڑی ادیتیا کپور کے ساتھ اچھی لگے گی۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ ہولی وڈ بلاک بسٹر فلم ’ٹائی ٹینک‘ دیکھتی تھیں تو والدین بولڈ اور رومانوی مناظر کے وقت ان کی آنکھیں بند کردیتے تھے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ٹائی ٹینک کے پینٹنگ والے منظر سمیت دیگر متعدد مناظر کے وقت ان کی آنکھیں بند کروا دی جاتی تھیں۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے دنیا پور ڈرامے میں ایکشن کردار ادا کیا ہے، تاہم وہ مزید ایکشن فلمیں اور ڈرامے کرنا چاہتی ہیں۔

ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ہارر فلم یا ویب سیریز میں بھی کام کرنے کا موقع ملے اور وہ مزید ایکشن اور ڈراؤنے کردار ادا کریں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ آگے چل کر وہ پوڈکاسٹ یا ٹی وی میزبانی بھی شروع کریں، اسی دوران انہوں نے ندا یاسر کی تعریفیں بھی کیں۔

رمشا خان نے صبا قمر کو انتہائی اچھی انسان، ماہرہ خان کو خوبصورت اور ہانیہ عامر کو ٹیلنٹڈ بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے اداکاری شروع کرنے کے سوال پر بتایا کہ انہیں اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں۔

ان کے مطابق والدہ نے ان کی تنہا پرورش کی، جس وجہ سے والدہ انہیں کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہتی رہتی تھیں جب کہ وہ گھر میں سارا دن فون پر آن لائن گیمز کھیلتی رہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہر وقت گیم کھیلنے سے تنگ آکر والدہ نے انہیں کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہا، جس پر انہوں نے ایک ٹیلنٹ ایجنسی میں جاکر آڈیشن دیا، جہاں انہیں اشتہارات کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ایک فلم کے لیے آڈیشن دیا اور وہ منتخب ہوگئیں، جس کے بعد انہیں ہم ٹی وی کی جانب سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور ان کا شوبز کیریئر شروع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اشتہارات کے بعد وہ اداکاری نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کرنے کا کہا، جس پر وہ اداکارہ بنیں۔

مشہور خبریں۔

شبلی فراز کا بشیر میمن کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینیٹرسید شبلی فراز

پینٹاگون: امریکی افواج کی حفاظت کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی سازوسامان بھیجے جائیں گے

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ اس

شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے

اگر آپ بھی یہ غذائیں کھاتے ہیں، تو رہیں ہارٹ اٹیک کے لئے تیار

?️ 26 فروری 2021انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے

غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس

ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس

الجولانی کی امریکی وفد سے ملاقات کی تفصیلات؛دہشتگردوں کی زبانی

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد اور دہشتگرد تنظیم ہیئت

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں چین کے ٹیکنالوجی بل پر بحث

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کے رہنماؤں نے بدھ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے