?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے صرف 2 فلمیں پاکستان مخالف موضوع پر بنتی ہیں اور وہ بھی ڈائریکٹرز کی پسند اور اختیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔
راج پال یادیو نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان اب بھی پرانی روایات کے مطابق مشترکہ رہتا ہے، وہ 6 بھائی ہیں اور تمام ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔
ان کے مطابق ان کے 6 بھائیوں کے مجموعی طور پر 14 بچے ہیں اور ان کا خاندان بہت بڑا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے خاندان میں سے کون شوبز انڈسٹری میں آئے گا۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کوئی ان کی جگہ لے سکے گا، ساتھ ہی کہا کہ کوئی کسی کی جگہ نہیں لیتا، ہر کسی کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔
راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد کردار مجبوری میں بھی کیے، نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے بعض کردار کیے جو اتفاق سے کامیاب بھی ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چپ چپ کے‘ میں کردار ادا کرنے کے انہیں سب سے زیادہ پیسے ملے۔
اداکار کے مطابق جس طرح بھارتی فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈرامے بھی وہاں دیکھے جاتے ہیں، کیوں کہ فنکاری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’میں، میری پتنی اور وہ‘ کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کیے جانے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن بعد میں ایسے واقعات ہوئے کہ پاکستان میں فلم کی شوٹنگ نہ ہوسکی۔
راج پال یادیو نے کہا کہ ان کا پاکستان کا پسندیدہ شہر لاہور ہے، تاہم انہیں پاکستان کے دیگر شہر بھی دیکھنے کی خواہش ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں بننے والی پاکستان مخالف فلمیں ہدایت کاروں کی مرضی پر بنتی ہیں، انہیں مجموعی سوچ کی فلمیں سمجھنا غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے 2 فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو تقسیم ہند یا اسی طرح کے دوسرے واقعات پر بنتی ہیں اور ایسی فلمیں صرف اور صرف ہدایت کار کی خواہشات اور سوچ کے تحت بنتی ہیں، اس لیے ایسی فلموں کو مجموعی سوچ سمجھنا غلط ہے۔
انہوں نے یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی کہ پاکستان مخالف بننے والی 2 فلموں پر اعتراض بھی نہیں کیا جانا چاہیے، تاہم کھل کر اس کا اظہار نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر
سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن
جولائی
ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو
اگست
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2.08 روپے سستا
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ ختم
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے
مارچ
تہران ریاض دوستی ہمسایوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ عمران خان
?️ 30 مارچ 2023 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے
مارچ