بولی وڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی سوگوار

?️

سچ خبریں: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول کے انتقال کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی شوبز شخصیات غمزدہ ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرحوم اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ روز دھرمیندر دیول 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے اور اپنے جانے کے ساتھ ایسا خلا چھوڑ گئے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔

مرحوم اداکار کئی صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، جن میں سانس کے مسائل بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے انہیں رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں ’شعلے‘، ’سیتا اور گیتا‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسی آئیکونک فلمیں شامل ہیں، ان کی پہلی فلم 1960 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی آخری فلم ’اکیس‘ دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر کے انتقال پر نہ صرف بولی وڈ بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور انہوں نے مرحوم اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر 2004 میں دھرمیندر سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیما نے اپنی دھڑکن کھودی، دھرمیندر کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی۔

موسیقار راحت فتح علی خان نے اداکار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر، ان کا فن اور ان کی لازوال شائستگی دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو چھو گئی، ایک حقیقی لیجنڈ کبھی نہیں مرتا، وہ اپنی میراث کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دھرمیندر کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ دھرمیندر نے اداکاری کو اتنا آسان دکھایا جیسے وہ اسکرین کے لیے پیدا ہوئے تھے، ان کی نرمی، دلکش شکلیں اور آنکھوں کی خاص چمک نایاب تھی۔

میزبان انوشے اشرف نے لکھا کہ دھرمیندر ان کے والدین کے دور کے اداکار تھے، جب دنیا محبت، مہربانی اور انسان سے انسان کے تعلقات کو فروغ دیتی تھی۔

این ڈی ٹی وی موویز کے مطابق دھرمیندر پاکستان اور پاکستانی مداحوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔

ان کے انتقال کے بعد ان کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کو اپنی خالہ ماں قرار دیا اور بھارت و پاکستان کے بہتر تعلقات کی امید بھی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ان کی ماں ہے تو پاکستان ان کی ماسی ماں ہے، اگر یہ دو مائیں اب ایک دوسرے سے گلے لگ جائیں تو بچوں کے لیے کتنا سکون ہوگا، دعا کریں اللہ سے، بھگوان سے، واہی گرو سے کہ ہم سب ایک ہو جائیں۔

مشہور خبریں۔

شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے

محبت ایک خوبصورت احساس کانام ہے: شنیرا اکرم

?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزا اکرم نےاپنے مداحوں کو

منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

?️ 19 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس

متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ

وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ

?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں

مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے

امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت

میڈیلین  جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش 

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے