بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ اپنے بچوں کی بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے گئے تو حیران کن طور پر وہاں مداحوں نے ان کے شوہر سعود کو گھر لیا، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی کہانی بھی بتائی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بھارتی اداکار ورون دھون بہت پسند ہے، اس لیے ان کی ضد پر انہیں اداکار سے دبئی میں ملوانے گئے۔

ان کے مطابق ان کے شوہر سعود نے اپنے کسی عزیز سے کہ کر بھارتی اداکاروں سے بچوں کو ملوانے کا کہا، جس پر ان کی اور بچوں کی ملاقات بولی وڈ اداکاروں سے ہوئی۔

جویریہ سعود کے مطابق انہوں نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ دبئی میں بولی وڈ اداکاروں ورون دھون، جان ابراہم اور اکشے کھنہ سے ملاقات کی، جہاں بچوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکاروں سے ملاقات کے وقت سعود نے گاڑی سے اترنے اور بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ خود بھی ایک اسٹار ہیں، انہیں اچھا نہیں لگ رہا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ شوہر کے انکار پر وہ خود بچوں کے ہمراہ گئیں اور انہوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ بچوں کی تصاویر بنوائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ بھارتی اداکاروں کے پاس پہنچیں تو انہوں نے ان سے پوچھا کہ سنا ہے کہ آپ کے شوہر بھی فلمی اسٹار ہیں؟ وہ کہاں ہیں، ان سے ہمیں بھی ملوائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکاروں کے کہنے پر وہ شوہر کو گاڑی سے بلانے گئیں اور جیسے ہی ان کے شوہر گاڑی سے نکلے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

جویریہ سعود کے مطابق وہاں بہت سارے پٹھان، سرائیکی اور پنجابی لوگ کھڑے تھے، جنہوں نے گاڑی سے اترتے ہی سعود کو پہنچان لیا اور انہوں نے دوڑ کر سعود کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو مداحوں میں گھرا دیکھ کر بولی وڈ اداکار بھی حیران رہ گئے اور ان سے کہنے لگے کہ ان کے شوہر تو ان سے بھی بڑے اسٹار ہیں۔

جویریہ سعود کے مطابق بولی وڈ اداکاروں نے انہیں بتایا کہ اتنے لوگوں نے تو بھارتی اداکاروں کے ساتھ بھی تصاویر نہیں بنوائیں۔

اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے شوہر کو کہا کہ پہلے وہ عزت خراب ہونے کی وجہ سے ڈر رہے تھے اور گاڑی سے نہیں اتر رہے تھے، اب خدا نے ان کی عزت باقیوں سے زیادہ کردی۔

جویریہ سعود کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار

مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

🗓️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ

زیلنسکی کی درخواست کیوں مسترد ہوئی ؟

🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی کانگریس سے خطاب کی

صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے

🗓️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے

صیہونیوں پر شامی فوج کا خوف طاری

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اتوار کی صبح تل ابیب کے بن گوریون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے