ایک دہائی بعد ’پاکستان آئیڈل‘ کی شاندار واپسی، جیوری میں فواد خان سمیت کئی نامور شخصیات شامل

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکاری کا شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، زیب بنگش اور بلال مقصود سمیت کئی نامور شخصیات بطور ججز شامل ہوں گی۔

ویرائٹی کے مطابق گلوکاری کے مقابلے کا مقبول شو ’پاکستان آئیڈل‘ دس سال بعد دوبارہ سے پیش کیا جائے گا۔

پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل نے فریمنٹل سے شو کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں تاکہ اس کی پیشکش مؤثر انداز میں کی جا سکے۔

شو کی جیوری میں ملک کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی، جن میں اداکار فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔

’پاکستان آئیڈل‘ کا پہلا سیزن دسمبر 2013 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر شروع ہوا، جو اپریل 2014 میں لاہور کے گلوکار ضماد بیگ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اُس وقت کے شو کے ججز میں بشریٰ انصاری، حدیقہ کیانی اور علی عظمت شامل تھے اور فائنل قسط میں ریکارڈ 10 لاکھ ووٹس ڈالے گئے تھے۔

جیو نے اصل میں 2007 میں اس فارمیٹ کے حقوق حاصل کیے تھے، مگر تکنیکی مسائل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر شو کی لانچ تاخیر کا شکار ہوئی، بالآخر چھ سال بعد یہ شو ’پاپ آئیڈل‘ کے 50 ویں بین الاقوامی ایڈاپٹیشن کے طور پر نشر کیا گیا۔

ایم ایچ گلوبل نئے سیزن کے لیے ایک غیر معمولی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، جس کے تحت یہ شو پانچ مختلف ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، جو کہ دنیا بھر میں کسی بھی ’آئیڈل‘ فرنچائز میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کثیر پلیٹ فارم حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں اور زبانوں کے لوگوں تک شو کو پہنچانا ہے۔

ایم ایچ گلوبل کی ڈائریکٹر زویا مرچنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل پر فریمنٹل کے ساتھ ہماری شراکت پاکستان کی تخلیقی اور تفریحی صنعتوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، یہ صرف ایک شو نہیں، بلکہ ایک ثقافتی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست موسیقی کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ پلیٹ فارم نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گا۔

’پاکستان آئیڈل‘ کی پروڈکشن میں جدید ڈیجیٹل انٹریکشن کو بھی شامل کیا جائے گا، آڈیشنز آن لائن ’بگن پلیٹ فارم‘ پر شروع کیے جائیں گے، جب کہ بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں براہ راست آڈیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

پروڈکشن کا آغاز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے، جب کہ نشریات اور پریمیئر کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

حماس کا اسرائیل کے خطرناک منصوبوں پر انتباہ

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کے ایک 13 منزلہ عمارت مسمار کرنے کو

اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے

ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور

یمن میں امریکہ مخالف مارچ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور

پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا، مریم نواز

?️ 29 ستمبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ

حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون

صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ

قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے