ایوارڈز اور میڈیا میں عمیرہ احمد کے نام پر میری تصویر شیئر کی جارہی ہے، صوفیہ کاشف

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ناول نگار، لکھاری و بلاگر صوفیہ کاشف نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ چند سال سے بڑے شوبز ایوارڈز، شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز سمیت میڈیا کے دوسرے ادارے عمیرہ احمد کے نام پر ان کی تصویر کو استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

صوفیہ کاشف ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے لیے بلاگ لکھتی رہی ہیں اور انہوں نے ڈان سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ گزشتہ چند سال سے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر ہر جگہ شیئر کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں صوفیہ کاشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور فیس بک ریلز میں بھی بتایا کہ کس طرح بڑے بڑے ادارے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر سمجھ کر شیئر کرتے آ رہے ہیں اور حیران کن طور پر آج تک عمیرہ احمد نے بھی یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے نام کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر ان کی نہیں ہے۔

صوفیہ کاشف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیے جانے کے بعد دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی ان کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ شکایت کرتی دکھائی دیں کہ ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔

صوفیہ کاشف نے اپنی ویڈیو میں بتایا اور دکھایا کہ کس طرح لکس اسٹائل ایوارڈز سے لے کر یو بی ایل لٹریچر فیسٹیول ایوارڈز اور دیگر شوبز میڈیا پیجز سمیت نشریاتی اداروں نے ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شائع کیا۔

حیران کن طور پر ان کی تصویر کو سیالکوٹ میں بینرز میں بھی استعمال کیا گیا اور وہاں بھی انہیں عمیرہ احمد قرار دیا گیا۔

صوفیہ کاشف نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ اتنے بڑے اداروں میں ان کی تصویر کس طرح عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر بار بار شائع ہوتی رہی اور کیوں خود کبھی عمیرہ احمد نے بھی اس پر خاموشی نہیں توڑی۔

صوفیہ کاشف کی جو تصویر عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے، وہ 2016 کی پرانی تصویر ہے جو کہ صوفیہ کاشف نے پہلے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کے لیے فراہم کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے مذکورہ تصویر کو ڈیلیٹ کرواکر دوسری تصویر فراہم کی تھی۔

شوبز ویب سائٹس، سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز کی جانب سے ان کی پرانی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر شائع کیا۔

صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھنچی گئی تھی جو تقریبا 8 سال پرانی ہے۔

صوفیہ کاشف نے عمیرہ احمد سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تصویر استعمال کرنے پر معذرت کریں اور وضاحت جاری کریں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل پر بھی جب عمیرہ احمد کا نام لکھا جائے تو صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متعدد ویب سائٹس پر عمیرہ احمد کے طور پر نظر آتی ہے اور اسے کئی ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس نے بھی استعمال کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

اس ذہنیت کو ختم کرنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر تحریک نہیں چلا سکتے، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 17 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم

🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن

غزہ پر صیہونی حملوں کے خلاف افغان عوام کا مظاہرہ

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان کے عوام نے فلسطین کے نہتے عوام پر غاصب

جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں

🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی

عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

🗓️ 10 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے

ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں

کابینہ کمیٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی

🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) آڈیو لیکس کے معاملے پر کابینہ

آصف زرداری، نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا

🗓️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے صدر مملکت آصف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے