کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔۔‘اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کا مشورہ درست قرار دیا ہے۔
حال ہی میں ایمن خان نے معروف ہدایتکار و میزبان وجاہت رؤف کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ایمن خان کے اس انٹرویو سے لی گئی متعدد مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں ایمن خان پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کو مشورہ دیتی نظر آرہی ہیں۔
انٹرویو میں ایک سیشن کے دوران ایمن خان نے جنت مرزا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔‘ایمن خان نے میزبان وقار ذکاء کے حوالے سے کہا کہ ’وہ تو ایک لیجنڈ ہیں۔‘اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان نے جنت مرزا کو بالکل درست مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 17 اعشاریہ 6 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 17 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔