?️
سچ خبریں: کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار نے ایک بار پھر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بالی وڈ اداکار کو ضرور قتل کریں گے۔
بھارت کے مشہور پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کے قریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سے بھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
یہ بھی:سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح تشویش میں مبتلا
سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔
اب ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا ہے کہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے۔
مزید:سلمان خان کو پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟
اپنے انٹرویو کے دوران گولڈی برار کا کہنا تھا ہم جب تک زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین
جون
برطانیہ کا فیس بک پر 50 ملین پونڈ جرمانہ
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان
اکتوبر
اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی
دسمبر
غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام
?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں
جون
افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد
مئی
نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی
دسمبر
نتن یاہو صہیونی عوامی رائے کو تبدیل کرنے میں ناکام
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-صہیونی دوہری شہریت کی حامل غزہ کی قیدی، اور محمد السنوار
مئی
مغربی مملک جھوٹ کے بادشاہ ہیں:روسی صدر
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے
مارچ