?️
سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر ’ابیر گلال‘ کا ٹیزر اپریل 2025 میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم کو مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مئی میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی اور اس کے ٹریلر اور ٹیزر کو بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔
بعد ازاں گزشتہ ماہ فلم کا ٹریلر دوبارہ ریلیز کرتے ہوئے اسے 12 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فلم کے آفیشل انسٹاگرام پر بتایا گیا کہ فلم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کردیا گیا۔
خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ نے بھی فلم کے اپنے تبصرے میں اس کی کہانی اور مناظر کی تعریفیں کیں۔
فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جب کہ مقامی سینماؤں کی ویب سائٹس پر بھی فلم کے ریلیز ہونے سے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں۔
پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ’ابیر گلال‘ کو ریلیز نہیں کیا جا سکا، بد قسمتی سے فلم کے اداکاروں کے دونوں ممالک میں فلم ریلیز نہیں کی جا سکی۔
’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان نے تقریبا ایک دہائی بعد بھارتی فلموں میں واپسی کی ہے، مذکورہ فلم سے قبل 2015 میں وہ آخری بار ’اے دل ہے مشکل‘ فلم میں دکھائی دیے تھے۔
ان کی فلم سے قبل گزشتہ ماہ عمران اشرف کی بھارتی کینیڈین پنجابی فلم جب کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی بھی بھارتی کینیڈین پنجابی فلم ریلیز کی گئی تھی اور دونوں پنجابی فلموں کو پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔
اگرچہ تاحال پاکستان اور بھارت میں تعلقات بحال نہیں ہوئے اور دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے، تاہم اب ان میں جنگ کی صورتحال نہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
?️ 14 اپریل 2025سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اپریل
کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس
?️ 10 مئی 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
فہد مصطفیٰ کی ’فرشی شلوار‘ پہن کر شو میں آنے کی ویڈیو وائرل
?️ 15 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل
مارچ
صیہونی حکام کی شدید بوکھلاہٹ
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے تین دن گزرنے کے بعد بھی صیہونی
اکتوبر
کورنا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بعد حکومت لگائے گی پابندیاں:اسد
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد
مارچ
امریکا کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
?️ 25 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ
مئی