امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️

ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے مشہور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ  کے تمام نئے پُرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امیتابھ بچن نے 30 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے ذریعے کئے گئے ’موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بھارت کے نمبر 1 ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سروے کے مطابق اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بالترتیب 7 فیصد اور 5.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت 3.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے  پانچویں نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کے اُن مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھا اور اپنے مقبول ترین شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 13 کی میزبانی کی۔امیتابھ بچن آخری بار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’چہرے‘ میں نظر آئے تھے جب فلم کی ڈیجیٹل ریلیز ہوئی تھی۔ اب اُن کے پاس فلموں کی ایک دلچسپ لائن اپ ہے۔

دوسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں جو سالانہ سب سے زیادہ فلمیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی فلموں ’بیل باٹم‘ اور ’سوریا ونشی‘ کے ساتھ سینما گھروں کو بحال کیا، وہ اگلی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

شمالی لبنان کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا سعودی منصوبہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب تیل کے ڈالروں کے ذریعہ اپنے اور واشنگٹن کے

کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟

?️ 1 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس

رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

?️ 22 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات

نیویارک کے خونی دن؛ ایک دن میں 3 ہلاک، 21 زخمی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے شہرنیویارک میں پیر سے منگل کی صبح تک

اسٹار لنک کیا ہے؟ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی جانب سے ’اسٹار  لنک‘ کے پاکستان میں

اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی

غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے تل ابیب کی کوششیں بیکار 

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی پٹی کے لیے

امریکہ جبری ہجرت کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے: الحوثی

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین نے اپنی ہفتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے