🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر اہلیہ کے نام کیا ہے تو دوست نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بیوی چھوڑ گئی تو کیا ہوگا؟
یاسر حسین کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنا گھر بیوی کے نام کرنے اور پھر اسی معاملے پر ان کے دوستوں کے رد عمل پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔
مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی تعریفیں بھی کی تھیں اور کہا تھا کہ ان کی بیوی ان چند اداکاراؤں میں ہیں جو ہر کردار میں اچھی لگتی ہیں۔
انہوں نے اہلیہ کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقرا عزیز کے جوڑ کی دوسری اداکاراؤں میں وہ بات نہیں جو ان کی بیوی میں ہے، وہ اسکرین پر غریب اور امیر خاتون سمیت ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔
اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد جب انہوں نے ایک دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا اسلام آباد کا اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کردیا ہے تو ان کے دوست حیران رہ گئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے سے بھی بیوی زیادہ عزیز ہے، پہلے ان کی بیوی کا نمبر آتا ہے، اس کے بعد ان کا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے دوست کو جواب دیا کہ جس شخص کو بیوی ہی چھوڑ جائے تو اس سے بڑا اس شخص کا اور کیا نقصان ہوسکتا ہے؟
یاسر حسین نے سوال کیا کہ ان کا اپارٹمنٹ کتنے کا ہوگا؟ سوچیں اگر بیوی ہی چھوڑ جائے تو کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
مشہور خبریں۔
نگران حکومتِ پنجاب کا عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ
🗓️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے وعدہ کیا
مارچ
غزہ کے بچوں کی مانگ
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں
مارچ
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود
جون
کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ
🗓️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے
مئی
آڈیو لیکس کی تحقیقات: تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیکس
مئی
ترکی کے انتخابات اور مغربی ایشیا میں بائیڈن کی ایک اور شکست
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی انتخابی میراتھن ختم ہو گئی جبکہ رجب طیب اردوغان
جون