اداکاری کب سیکھو گے؟ ہدایت کار نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ پر مزاحیہ طنز

?️

کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر مزاحیہ طنز کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ سے پوچھا ہے کہ وہ اداکاری کب سیکھیں گے؟

نبیل قریشی نے حال ہی میں ببرک شاہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے حوالے سے دی گئی رائے پر مزاحیہ طنز کی۔

ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سمیت مختلف اداکاروں کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی تھی۔

انہوں نے اسی شو میں عمران عباس کو بھی فلموں کے لیے ناموزوں اداکار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مرد کی طرح نہیں دکھتے۔

ببرک شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ فواد خان ’اوور ریٹڈ‘ اداکار ہیں، بطور فلمی اداکار وہ اتنے قابل نہیں لیکن ان پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے اور ان سے امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں۔

اداکار نے اسی پروگرام میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری نے انہیں شادی کی پیش کش بھی کی تھی لیکن انہیں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

ببرک شاہ نے ایک سوال پر فہد مصطفٰی سے متعق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی فلموں کے لیے موزوں اداکار نہیں ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ فلموں کے بجائے ٹی وی ڈراموں بلکہ ٹی وی پر بطور میزبان اچھے لگتے ہیں اور وہ بہترین میزبان ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ڈرامے بھی دیکھیں ہیں لیکن وہ اتنے اچھے اور معیاری اداکار نہیں ہیں، البتہ وہ اچھے ٹی وی میزبان ہیں۔

ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ مرحوم طارق عزیز کی طرح شو کے اچھے میزبان ہیں۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ کو اداکاری میں 10 میں سے نصف نمبر دیے اور کہا کہ وہ فلموں اور ڈراموں کے لیے موزوں اداکار نہیں ہیں۔

ببرک شاہ کی فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نبیل قریشی نے اس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں فہد مصطفیٰ کو مینشن کرتے ہوئے ان سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ وہ کب اداکاری سیکھیں گے؟ وہ اداکاری کیوں نہیں سیکھتے؟

نبیل قریشی کی مزاحیہ اسٹوری وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں بھی کیں۔

مشہور خبریں۔

افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم

ماضی کی نسبت آج حماس کو تباہ کرنا زیادہ مشکل ہے: صہیونی ماہرین

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی کے خلاف

بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر

?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت

آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے

2024 میں ترکی کے کارنامے؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:2023 میں ترکی کے لوگ مشکل حالات سے گزرے کیونکہ مہنگائی

یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد

ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے