?️
کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے اچانک انتقال کر جانے اور ان کی لاش ان کے کمرے سے ملنے پر ان کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔
سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اور فیس بک پیج سے شیئر کی گئی، جس میں اداکارہ کے دنیا فانی سے کوچ کرجانے کی تصدیق کی گئی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر بتایا گیا کہ اداکارہ کو ان کے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا۔
پوسٹ کے مطابق اداکارہ کو 18 اپریل کی صبح کو ان کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پوسٹ میں اداکارہ کی موت سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ان کی موت یو اے ای میں ہوئی یا امریکا میں؟
سعیدہ امتیاز متحدہ عرب امارات سمیت امریکا میں بھی زندگی گزارتی رہی ہیں، ان کی پیدائش یو اے اے میں ہوئی، تاہم ان کی پرورش امریکا میں ہوئی، ان کے پاس دونوں ممالک کی شہریت تھی۔
سعیدہ امتیاز کشمیری والدین کے ہاں یو اے ای میں پیدا ہوئیں اور امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ دوبارہ متحدہ عرب امارات آئیں اور چند سال قبل انہوں نے پاکستانی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا۔
سعیدہ امتیاز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی بائیوگرافی فلم ’کپتان‘ میں بھی کام کیا تھا اور اس میں انہوں نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ دیگر پاکستانی فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاچکی تھیں۔
سعیدہ امتیاز نے جاوید شیخ کی ہدایت اور پروڈیوس کردہ فلم ’وجود‘ میں بھی کام کیا اور وہ جلد ہی شہروز سبزواری کے ساتھ کامیڈی فلم ’قلفی‘ میں بھی دکھائی دینے والی تھیں۔
علاوہ ازیں سعیدہ امتیاز نے بھارت میں بھی متعدد شارٹ فلموں سمیت دیگر منصوبوں میں کام کیا اور انہوں نے چار سال تک شوبز کیریئر کے حوالے سے بھارت میں گزارے۔
سعیدہ امتیاز سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی تھیں اور وہ مداحوں کو باخبر اور خوش رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی تھیں۔
بعض مرتبہ انہیں ان کی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم انہوں نے کبھی مداحوں کی ناراضی پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
سعیدہ امتیاز نے انتقال سے قبل بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے تنہائی کا ذکر کیا تھا، تاہم انہوں نے کبھی حالیہ دنوں میں ڈپریشن یا کسی اور طرح کی پریشانی یا بیماری کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔
ان کے اچانک انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی عافیت کی دعائیں بھی کیں۔


مشہور خبریں۔
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتیں عام شہریوں کو سزا نہیں سنا سکتی، فیصلہ مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں
جولائی
پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر
فروری
پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں تاریخ رقم کر دی
?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
جولائی
قومی اسمبلی: 94 کھرب 15 ارب روپے کے ٹیکسز کے ساتھ مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف
جون
وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی
مارچ
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے قریب تاریخی پرواز، کائنات کے اہم راز منکشف ہونے کا امکان
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے
دسمبر