🗓️
سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ والدین باہر تعلیم کے لیے بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں نے کراچی آکر شوبز میں اپنا مقام بنانے کا فیصلہ کیا اور کڑا مشکل وقت دیکھا۔
اداکارہ حال ہی میں ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے شوبز میں آنے سے متعلق مشکلات کا ذکر کیا۔
اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ میں ایک اچھے اور عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والدین مجھے تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں اداکاری کا شوق رکھتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اپنے والدین سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے پڑھائی کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے خواہش مند ہیں لیکن میں نے والدین کی اس آفر کو لینے سے انکار کردیا اور انہیں بتایا کہ میں خود اپنے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں آپ سے ایک پیسہ لیے بغیر ہی اپنا نام بنانا چاہتی ہوں اور آپ لوگوں کےلیے فخر کا باعث بننا چاہتی ہوں اس کے بعد میں کراچی آگئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں میں کوئی جاننے والا یا رشتہ دار نہیں تھا جس کی وجہ سے خاصا مشکل وقت دیکھنے کو ملا، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ایک سال تک ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں جہاں بجلی حتیٰ کہ پانی بھی نہیں تھا وہاں رہی۔
انہوں نے بتایا کہ صبح سیٹ پر میں چھپ کر شاور لیا کرتی تھی، اپارٹمنٹ میں بجلی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار اکیلے میں رو پڑی تھی، اس وقت میں سوچتی تھی کہ میں آخر کیوں اتنا سب کچھ برداشت کررہی ہوں لیکن آج سب سمجھ آتا ہے کہ اس محنت کی وجہ مجھے یہ مقام ملا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سپورٹ کرنے والے نہیں ملتے لیکن میں نے خود اپنا نام بنانے کے لیے والدین کی سپورٹ لینے سے انکار کیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنے والدین سے کبھی اپنی پریشان حالات کا ذکر نہیں کروں گی۔
مشہور خبریں۔
بیرسٹر گوہر کے گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا نہ توڑ پھوڑ نہیں کی گئی، آئی جی اسلام آباد
🗓️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)
جنوری
سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
🗓️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز
فروری
اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
مارچ
اسرائیل ٹوٹ رہا ہے: موساد کے سابق سربراہ
🗓️ 4 جون 2022عربی اخبار 21 نے موساد کے سابق سربراہ تامیر باردوت کے حوالے
جون
ہیومن رائٹس واچ کی نظر میں صیہونیوں کی حقیقت
🗓️ 27 اپریل 2021سچ خبریںہیومن رائٹس واچ نے 123 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ میں
اپریل
پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے
اکتوبر
شام کی ایک اور کامیابی
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی
جون
اردگان کا تل ابیب کے لیے نعرہ
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: ایک عرصے سے عالم اسلام کا لیڈر ہونے کا دعویٰ
جولائی