?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے، گزشتہ روز ان کی مہندی کی تصاویر جاری ہوئیں تھیں۔
کچھ روز قبل حرا خان کی جانب سے ساتھی اداکارہ ارسلان خان کو شادی کے لیے پروپوز کیا گیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے، تب سے لر کے یہ جوڑا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز مہندی کی تقریب میں اس خوبصورت جوڑے نے ایک ساتھ رقص کیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
حرا خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے قریبی دوستوں کو معلوم ہے کہ ارسلان کو ڈانس کرنا بالکل نہیں آتا لیکن چونکہ میں اپنے ہونے والے دلہے کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھی، اسی لیے میری خواہش پر ارسلان نے گزشتہ 2 ماہ سے ہر دن 6 سے 7 گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کی۔‘
یاد رہے کہ حرا خان نے 2017 میں مِس ویٹ پاکستان کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد اشتہارات اور ڈراموں میں کام کیا۔
حرا خان نے حال ہی میں نشر کئے گئے ڈرامے ’وہ پاگل سی‘ اور ’ میرے ہمسفر ’ میں اپنے کردار ’رومی ’ سے مشہور ہوئیں جبکہ انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل پھانس سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔
جبکہ ارسلان خان ایک ماڈل سے اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔
شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے وہ 2010 میں بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ اور دیگر کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملائیشیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے، انہوں نے تین بار ’نیشنل جونیئر چیمپئن‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
اس جوڑی نے شارٹ فلم ’نام بدل دینا‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کی ، یہ شارٹ فلم کانز فلم فیسٹیول میں فائنلسٹ کے طور پر منتخب ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،
جولائی
حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا
مئی
ہزاروں کینیڈینوں کا کرونا پابندیوں کے خلاف احتجاج
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: ہزاروں کینیڈینوں نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں حکومت کی
فروری
ابو عبیدہ کے کرشمے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو
دسمبر
یوکرین جنگ میں ہارنے والا
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی
دسمبر
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
بلوچستان: بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی
?️ 26 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں
فروری
یوکرین کے دارالحکومت کی دو تہائی آبادی اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے آج منگل کہا کہ
مئی