?️
سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق، 12 رکنی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات کے متعلق 12 مقدمات میں تفتیش کرنی تھی، لیکن انہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھیجے گئے، مگر وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہونے پر اصرار کرتے رہے۔
لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروانا تھا۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کر رہے تھے، اور اس ٹیم میں فارنزک ماہرین بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، جو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
افغان دارالحکومت پر تیزی سے قبضہ ،کابل ایئرپورٹ کے واقعات … وجوہات اور نتائج
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل ائرپورٹ پر ایک دن کی افراتفری کے
اگست
سوات میں ترقیاتی کاموں سے متعلق مراد سعید کا اہم بیان
?️ 22 دسمبر 2021سوات(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سوات میں ترقیاتی کاموں سے
دسمبر
نائجر میں ہو کیا رہا ہے ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نائیجر کی حکمران فوجی کونسلر نے اعلان کیا کہ وہ معزول
اگست
بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی: امریکی میڈیا
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: جب کہ بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے جو بائیڈن کے
جون
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ
ایران سے جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی بڑی حماقت الجزیرہ کا تجزیہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کے تجزیوں کے تسلسل میں،
جون
نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم سے
اگست