سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی سے لڑنا نہیں چاہتی اور تمام اداروں کی قدر کرتی ہے، تاہم عوام کی آواز کو دبایا نہ جائے اور تبدیلی کی آواز کو موقع دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیوی بچوں کو گرفتار کرنے سے کوئی راستہ نہیں نکل سکتا، اگر لوگوں کی بچیوں کو اٹھایا جائے تو حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہ جائے اور تبدیلی کی آواز کو موقع دیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اور یہ پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیانِ حلفی جمع کروا دیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن جلد نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کو کمزور کیا جارہا ہے؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے بارے میں دیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کروانا چاہیے۔