?️
سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ نے آج پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ کیا تو اگلی باری مسلم لیگ (ن) اور پھر دوسروں کی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ علی بابا اور چالیس چور پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائے، لیکن ہم ملک چھوڑنے یا ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے‘ مینڈیٹ ان کے حلق سے اُگلوائیں گے، شیر افضل مروت
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ تاریخ میں کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا تحریک کا خاتمہ پابندیوں سے نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کے سب سے بڑے احمقانہ فیصلوں میں شمار ہوگا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ہر قسم کی سازشوں اور غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے باوجود ہماری مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے، اور ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ شریف خاندان عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر دو بار ملک سے بھاگ چکا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر
امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ رکھنے کا خطرناک پیغام
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر
ستمبر
عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں
مئی
امریکی پولیس نے 13 سالہ نوجوان کو کھلونا بندوق رکھنے پر قتل کر دیا!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: نیویارک پولیس نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ایجنٹوں
جون
کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب
جولائی
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ جنگ کو طول دے رہے ہیں؛امریکی میڈیا
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف
جولائی
صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے
نومبر
گروسی کا واضح اعتراف کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: تہران کے خلاف تنظیم کی سازش کی ناکامی کے باوجود
جون