پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات

🗓️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے کر اس کے اراکین کے نام جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو بھیج دیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی ٹیم میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اور رؤف حسن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سے اتحاد پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی جانب سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کیے ہیں، مجلس شوریٰ نے اس کا بھی جائزہ لیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا کہ مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا، اس پر قائم ہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے آئین کو ’ری رائیٹ‘ کرنے سے موجودہ بحران پیدا ہوا: مریم نواز

🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

کیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعات امریکہ اور برطانیہ کی ایک نئی سازش ہے؟

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق، ہندوستان کی حکومت نے چند

کیا بائیڈن ہیریس کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوں گے ؟

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ

زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں

چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق

🗓️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا

🗓️ 1 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 19 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کو دیا جواب

🗓️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے