?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے مسئلے کے حل کے لیے بنوں کے مشران سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت سے مسئلہ حل کیا،مسلح عناصر جہاں بھی پائے جائیں، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علاقہ مشران نے اس مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کل مجھ سے ملاقات کرے گی اور معاملے پر بات چیت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عوام کے تحفظات دور کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ مسلح عناصر جہاں کہیں بھی ملیں، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے اور ان کے ٹھکانے خالی کرانے چاہیے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، پولیس اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کر کے امن قائم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد پہلے ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح کیا تھا کہ کچھ مسلح لوگ سرکاری اہلکار بن کر گھوم رہے ہیں اور یہ مسلح افراد خود کو سرکاری ادارے سے منسلک بتاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل
دسمبر
These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners
?️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
نیتن یاہو نے ذمہ داری سے بچنے کے لیے سب کی قربانی دی
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے
مارچ
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
عمران خان نے ٹرمپ کے حکم پر جنرل سلیمانی کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا تھا؛امریکی مصنف
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری مہینوں کے بارے میں ایک
جولائی
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
مارچ
دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جنوری
سیلاب کے باعث پنجاب کے 2925 سرکاری اسکولز بند
?️ 7 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے اعداد و شمار کے
ستمبر