خواجہ آصف کی ایٹمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تردید 

خواجہ آصف کی ایٹمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تردید 

?️

سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ ایٹمی کمیٹی کا کوئی ہنگامی اجلاس طلب نہیں کیا گیا کیونکہ موجودہ حالات میں جوہری آپشن پر بات کرنا بھی قبل از وقت ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر قومی جوہری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔
ARY نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری آپشن صرف ایک نظری مفروضہ ہے، ہم نے اس پر بات تک نہیں کی، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے، اور موجودہ حالات میں ایسی نوبت نہیں آئی۔
 واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں،یہ 1999 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بدترین کشیدگی سمجھی جا رہی ہے،امریکہ اور G7 ممالک نے فریقین سے رابطہ کر کے تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے  چیف آف آرمی اسٹاف، پاکستان عاصم منیر اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر  سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کر کے کہا کہ دونوں فریق فوری طور پر براہ راست رابطے بحال کریں
 تاکہ کوئی خطرناک غلط فہمی نہ پیدا ہو۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہقومی کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہ تو بلایا گیا ہے اور نہ اس وقت اس کی کوئی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ

?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق

صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ

واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور

شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن

عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ

صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:     سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

حماس کی جانب سے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے معطل

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے