سچ خبریں: پاکستان میں ایران کے سفیر نے امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستانی انتخابات کے بارے میں جاری کی گئی قرارداد کی سخت مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی انتخابات پر امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اقوام متحدہ کے ایک آزاد رکن ملک کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے، جو جمہوریت کی حمایت کے نام پر ایک طرح کی بلیک میلنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکہ کی ایک ریاست ہے یا خودمختار ملک؟؛ رضا ربانی کی زبانی
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایک ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرتا ہے جبکہ امریکا صہیونی حکومت کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی قرارداد کے جواب میں ہم کیا کریں گے؟ اسحاق ڈار کا ردعمل