?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ 40 سال سے سیاست میں ہیں، لیکن ان کے خلاف 39 سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو
تاہم، گزشتہ ایک سال میں ان پر درجنوں مقدمات بنا دیے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہے کسی کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہیں، اور ان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے نواب اکبر بگٹی کے ساتھ ہونے والے واقعات کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، اور ایک دوسرے کو غدار کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محمود خان اچکزئی ایک جمہوریت پسند ہیں، اور جو شخص جمہوری اور آئینی سوچ رکھتا ہو، وہ غدار نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا راستہ مذاکرات سے ہو کر ہی گزرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کورونا سے جنگ ہار گئیں
?️ 23 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ
اگست
انسانی حقوق کونسل سے روس کی معطلی خطرناک ہے:چین
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی
اپریل
بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر بیان
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین
اکتوبر
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر
حماس کی شکست تک ہم غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: گیلنٹ کا نیا دعویٰ
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکام غزہ میں تقریباً 9 ماہ کی جنگ
جولائی
فرانس میں الجولانی کے خلاف مقدمہ؛ شامی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی کا موقع
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کی عدالتوں میں ابو محمد الجولانی کے خلاف انسانی
اپریل
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری
سعودی سماجی کارکنوں کی اس ملک کی عدالتوں سے خطرہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتی
اگست