کیا سپریم کورٹ کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی کی زبانی

کیا سپریم کورٹ کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک اہم سوال پیدا ہو گیا ہے کہ قانون اور انصاف کے بارے میں پاکستان کے تحریری آئین کی کوئی حیثیت باقی رہ گئی ہے یا نہیں؟

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج کے فیصلے نے یہ سوال کھڑا کیا ہے کہ کیا قانون اور انصاف کے حوالے سے پاکستان کے تحریری آئین کی کوئی حیثیت یا اہمیت باقی رہ گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی

انہوں نے کہا کہ کیا نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت آئین کی واضح شقوں اور اس کے تحت اٹھائے گئے حلف کو نظر انداز کر کے ہی فیصلے دینے ہیں؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اگر فیصلے عوامی جذبات، عمومی قیاس اور پنچایتی انصاف کی بنیاد پر ہی ہونے ہیں تو آئین کو فارغ کر دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کو کم از کم پی ٹی آئی کی حد تک معطل کر دینے کا تحریری فیصلہ سنایا جائے، جو عملاً آج کے فیصلے سے ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید

🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی

ایران سعودی تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ

🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں بین

پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟ 

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے

دستاویزات کے مطابق اسرائیل تباہی کے دہانے پر

🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے پیر کے

غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے 100,000 سے زیادہ خیموں کی ضرورت

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی

ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کے بارے میں روس کا ردعمل

🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے

اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان

ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:    6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے