?️
سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مریم نواز کا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے مریم نواز کا بیان دہراتے ہوئے کہا ہے کہ "راج کماری کا قول ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات پہلے دن سے ہی عوام پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے ہی دن عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ "راج کماری کا قول ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو جائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔” پیٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کہا کرتے تھے کہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول مہنگا کرنا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب مزید بے لگام ہو جائے گی۔ یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتی ہے، جب کہ مینڈیٹ چور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس
جنوری
لولا دا سلوا برازیل کے نئے صدر
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر لولا دا سلوا اس ملک کے اگلے
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جنوری
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ
اگست
غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف آسٹریلیا کی گرین پارٹی کا اعتراض
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ہونے والے ہولناک انسانی جرائم میں بچوں کو
جولائی