سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
فیصلہ سنانے سے قبل، بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، اور دیگر ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل پیش کیے تھے، جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کیخلاف متعدد کیس پر سندھ پولیس، پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب
عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد قیصر، اور دیگر ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔ ان پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش