🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جہاں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اس سرکاری دورے کے دوران فوجی و سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اس سرکاری دورے کے دوران فوجی و سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
قبل ازیں 29 اپریل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےبریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مئی کے شروع میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔
سعودی وزارت دفاع نے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل فیاض بن حماد الرویلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
بعد ازاں سعودی ہم منصب اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے آرمی چیف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی اور انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔
ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیاض بن حماد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیرمیں مشتبہ اموات پر بھارتی حکام کے بیانیہ کو مسترد کردیا
🗓️ 8 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غیر قانونی طور
اپریل
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے
🗓️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے
فروری
اسد عمر کا اہم بیان، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے
دسمبر
ہائیکورٹ کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کروانے کا حکم
🗓️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان
دسمبر
گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام
🗓️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد
فروری
پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم
🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے
مئی
وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا
فروری
بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس
ستمبر