?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔
ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 9 مئی کے 3مقدمات کا فیصلہ سنایا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ رشید کے بھیتجے شیخ راشد شفیق سمیت 58 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمہ نمبر1277 میں 67 میں 60 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 7 کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832 میں 108 میں سے 107 ملزمان کو 10،10 سال جبکہ ایک کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور 77 کو بری کردیا۔
خصوصی عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 835 میں 32 میں سے 28ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 4 کو بری کردیا گیا۔
مقدمہ نمبر 835 میں عمر ایوب، شبلی فراز،زرتاج گل، کنول شوزب، فرح آغا، رائے حیدر کھرل اور محمد احمد چٹھہ سمیت 28 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اور چوہدری اقبال اعجاز،محمد احمد چٹھہ، چوہدری آصف علی اور شکیل احمد خان نیازی بھی شامل ہیں۔
عدالت نے کنول شوذب، فرخ آغا،فرخندہ کوکب، انشااظہر، سردار عظیم اللہ خان، مہرمحمد جاوید، محمد انصراقبال، راناآفتاب، شعبان کبیر اور جنید افضل ساہی کو بھی سزائیں سنائی ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے گزشتہ ہفتے 22 جولائی کو 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت تحریک انصاف کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے احمد بچھر کو نااہل قرار دے دیا تھا، آج پنجاب اسمبلی میں اپویشن کے عہدے کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔
اسی روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر 2024 کو فوجی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے کیس میں ملوث 25 مجرموں کو 10 سال تک قید کی سزا سنائی تھی۔
بعدازاں 26 دسمبر 2024 کو فوجی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنادی تھیں۔
دریں اثنا، پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے رواں سال 2 جنوری کو سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی، حریت کانفرنس
?️ 6 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مارچ
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
کیا جائیکا کے منصوبے جاپانی کمپنیوں کے لیے مارکیٹیں بنا رہے ہیں؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: اگرچہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اپنے سرکاری اصولوں میں غیر
دسمبر
پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر مصر کا داخلہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا
مئی
تل ابیب کے خلاف یمنی فورسز کا منفرد آپریشن
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر آج صبح
نومبر
اس سال حج کے دوران شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ؛وجوہات؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران سینکڑوں افراد
جون
سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اظہار خیال
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ
مارچ