9 جنوری سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے بیرون ملک ملاقاتیں کررہے ہیں۔

لال حویلی میں ریلی کے شرکا سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف الٹی گنتی 9 جنوری سے شروع ہو کر اپریل میں ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نئے سال میں لال حویلی سے اپنی پہلی تقریر کر رہا ہوں، جب میں ٹی وی پر نظر آتا ہوں تو مخالفین چینل بدل دیتے ہیں‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاپڑ والے اور فالودے والے کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے والے سندھ میں معذور افراد کے نام پر پیسہ لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سلو پوائزننگ کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے ورنہ وہ پارٹی اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دیں گے’۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی جماعت عوامی مسلم لیگ اگلے انتخابات میں عمران خان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قومی سلامتی کی خاطر اپنے غیر ملکی اثاثوں کو پاکستان واپس لائیں، موجودہ حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہریوں کے لیے اشیائے خورونوش خریدنا، یوٹیلیٹی بلز ادا کرنا اور اپنے بچوں کی تعلیم پر رقم خرچ کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ حکومت آٹے، چینی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پیسہ کمانے میں مصروف ہے۔

دریں اثنا سابق وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں نے مہنگائی کے خلاف ریلی بھی نکالی۔

ریلی کے شرکا نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی قیادت میں لال حویلی سے فوارہ چوک تک مارچ کیا۔

شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، فوارہ چوک پہنچنے کے بعد شرکا پُرامن طور پر منتشر ہو گئے، ریلی کے باعث مری روڈ اور ملحقہ روڈز پر ٹریفک جام رہا۔

مشہور خبریں۔

2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ 2024 میں متعدد قراردادوں کے باوجود، غزہ اور لبنان

68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً

روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس

Twitter Proves Adidas Superstars Still Dominate Fashionable Footwear

?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

روس کو تنہا نہیں کیا جا سکتا:پیوٹن

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر نے مغرب میں آسمان چھوتی قیمتوں کا ذکر کرتے

توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹسز جاری

?️ 9 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف حاصل کر کے

شام کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے؛لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ شام

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے