?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے یہ ہدایات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کے اکاؤنٹس اور بینکنگ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ابتدائی طور پر 2019 میں تشکیل دی گئی اسکروٹنی کمیٹی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔
الیکشن کمیشن نے یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کردہ کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد تشکیل دی تھی، کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 2 اگست کو ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ردعمل میں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کی فنڈنگ میں بےضابطگیوں اور کِک بیکس کا الزام عائد کیا گیا۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا کہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں، این اے 108 (فیصل آباد)، این اے 118 (ننکانہ صاحب) اور این اے 239 (کورنگی) کے لیے پولنگ 28 مئی کو ہوگی۔
رواں ماہ 7 مئی کو حیدرآباد کی یو سی-19 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے منجمد بچے؛ نئے سال میں انسانیت کے لیے شرمندگی
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: نئے سال (2025) کا پہلا دن ایسی حالت میں شروع
جنوری
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے توجہ حاصل کی
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے
ستمبر
محمود خان کا سینیٹ میں اپنی تمام نشستیں جیتنے کا دعوی
?️ 27 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ
فروری
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
وزیر داخلہ کا اہم انکشاف، گوادر اور کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف
ستمبر
آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو
دسمبر
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون
روس کا افغانستان کے حوالے سے بڑا بیان، ایران اور پاکستان کے کردار کو خطے کے امن کے لیئے اہم قرار دے دیا
?️ 24 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے افغانستان کے حوالے سے بڑا بیان جاری
جون