توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا ہے،نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک پہنچ گئی۔

نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی  نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا،بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔

انہوں  نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی کو 7 مارچ اور فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی خیال رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں،عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت پر لینے کا الزام ہے۔

ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں،نیب نے کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا۔نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلم بند کیا، ادارے  کے مطابق توشہ خانہ سے لیے جانے والے تحائف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،قطر کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے دئیے جانے والے آئی فون کی انکوائری شامل ہے۔ 2020 میں سعودی شہزادے کی جانب سے دی جانے والی گھڑی،کف لنکس اور انگوٹھی بھی تحائف میں شامل ہے۔ جبکہ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم کو بیرون ملک بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تحقیقات کرنے والی نیب کی ٹیم یو اے ای بھی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے احسان مانی کی خدمات کا شکریہ ادا کیا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کے لیے بطور

ترکی میں مکانوں کے کرائے میں غیر معقول اضافے کے خلاف احتجاج

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:انطالیہ، ترکی میں کرایہ دار برادری کے ارکان نے آج مکان

بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع

صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں

نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘ کا لکھاری کون ہے؟

?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف

مسجد الاقصی کے علاقے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی

پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ

صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے