?️
لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا ہے،نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک پہنچ گئی۔
نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا،بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔
انہوں نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی کو 7 مارچ اور فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی خیال رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں،عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت پر لینے کا الزام ہے۔
ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں،نیب نے کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا۔نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلم بند کیا، ادارے کے مطابق توشہ خانہ سے لیے جانے والے تحائف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،قطر کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے دئیے جانے والے آئی فون کی انکوائری شامل ہے۔ 2020 میں سعودی شہزادے کی جانب سے دی جانے والی گھڑی،کف لنکس اور انگوٹھی بھی تحائف میں شامل ہے۔ جبکہ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم کو بیرون ملک بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تحقیقات کرنے والی نیب کی ٹیم یو اے ای بھی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر
صیہونی جوہری ہتھیار
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس
اگست
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی
?️ 15 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جون
بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث
فروری
سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
صہیونی صحافی: ہم جنگ کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے ایران کے خلاف قابض حکومت کی
جون
پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی