خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کا گورنر کو خط

?️

خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن نے گورنر حاجی غلام علی کو خط لکھ کر 14مارچ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے کی دعوت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی مشاورت کے لیے آپ کو 14مارچ کو دو بجے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کے اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کے لیے تاریخ دینے کے لیے خط لکھا تھا جبکہ گورنر غلام علی نے تاریخ دینے کے بجائے الیکشن کمشن حکام کو تفیصلی مشاورت کے لیے جوابی خط لکھ کر پشاور آنے کی تجویز دی تھی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے از خود نوٹس کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن پاکستان کی مشاورت سے بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔

عدالتی حکم کی تعمیل میں خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے 6 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت دی تھی۔

گورنر کے اصرار پر مشاورت کے لیے 8 مارچ کی تاریخ طے پائی تھی لیکن خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے گورنر حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کی نیلامی؛ میکرون نے ایلیسی پیلس میں بن سلمان کی میزبانی کی

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:   فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج سعودی عرب کے ولی عہد

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ

سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون

نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے پنجگور اور نوشکی

شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے