?️
اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کی اجازت دے دی ہے،اس دوران وفاقی حکومت نے 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کو ترجیح دی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم ویکسین60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر 104 سینٹرز فعال ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں،صوبہ بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کرائیں، کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح میں 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 4 ہزار سے زیادہ بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کروائی، بزرگ شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے مطابق ویکسین لگانے کے بعد بزرگ شہریوں کو 30 منٹ کیلئے مراکز میں رکھا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مجموعی طور پر56 ہزار ویکسین ملی ہیں۔


مشہور خبریں۔
میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے
اگست
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں کئی فلسطینی خاندان مکمل طور پر
جون
داعش کی تشویشناک واپسی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور
فروری
عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کی خبر نے بزدل نظام کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے، شیخ وقاص اکرم
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص
جولائی
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
اسرائیلی حکام کے خلاف سائبر حملوں میں شدت
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا
ستمبر
ایران سے رحم کی بھیک مانگنے سے پہلے جنگی جنون ترک کرو؛صیہونی ماہرِ سلامتی کا انتباہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ماہر یوسی ملمَن نے تل ابیب کو خبردار
جون
اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک
جنوری