پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار: آرمی چیف

قمر جاوید باجوہ

?️

راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ۔

افواج پاکستان نے خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں ، خواتین پہلے صرف طب کے شعبے سے وابستہ تھیں لیکن آج وہ مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں ۔

خواتین کور آف سگنلز ، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجیئرنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ خواتین آرڈیننس ، آرمی سروسز کور ، میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

اس کے علاوہ ایجوکیشن برانچ ، ایڈمن اینڈ سروسز ، پبلک ریلیشنز میں خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی زندہ مثال ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل ہیں ۔

مشہور خبریں۔

جنوبی لبنان میں "محدود زمینی کارروائیوں” کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی کومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس

شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام

آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی

کیا حماس قیدیوں کو ایران لے جانا چاہتا ہے؟

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اپنے شمارے میں صیہونی حکومت کے وزیر

یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج

جرمنی بحر ہند میں وسیع فوجی موجودگی کی تلاش میں

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل میں

نیپرا کا بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے