?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پارٹی کے وکیل انور منصور بھی پیش ہوئے۔
انور منصور نے کہا کہ پارٹی نے اس معاملے میں انتخابات کے نگراں ادارے کی ‘فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ’ کو چیلنج کیا ہے۔
عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقم مرکزی اکاؤنٹ سے صوبوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے اس لیے اس کی تفصیلات ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ولی خان کیس کے بعد یہ پہلا کیس ہے، اُس کیس میں ریفرنس بھجوا دیا گیا تھا کیا اس کیس میں ریفرنس نہیں بھجوایا گیا؟
اس پر پی ٹی آئی وکیل نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں تک فریق کو شوکاز نوٹس کا تعلق ہے کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں، یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کو دائرہ اختیار سے باہر اور یہ قرار دیا جائے کہ مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی اور الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی
کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی
جون
یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق
جنوری
ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے
جون
کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی
اکتوبر
امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں پر پابندی لگائی
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہفتہ کی صبح کو
جولائی
ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی
اپریل
سعودی عرب اور ایران کے معاہدے سے تہران کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام
?️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سعودی عرب
مارچ