گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بڑا کردار

آصف زرداری

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات کے نتائج کے اعلان ہونے اور اس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کامیاب ہونے پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرکے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بڑا کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کامیابی ہے۔

مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت بھی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو

?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے

تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی

صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے

پارٹی میں کوئی کشمکش نہیں اور نہ فاروڈ بلاک بن رہا ہے ، سلمان اکرم راجہ

?️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل

غزہ کے حوالے سے دوہرے معیارات سے گریز کیا جائے: بریل

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف برل نے

مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت

?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب

شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے