?️
لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو آخری موقع دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات سے متعلق درخواست پر سماعت ہو ئی ۔ جسٹس شاہد کریم نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، دائر درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہ کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا ۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایاکہ 2018 سے یہ کیس چل رہا ہے اور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہیں کررہی ہے، اس لئے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔عدالت نے پی اے ٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آخری بار مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر پنجاب حکومت مصدقہ دستاویزات نہیں دے سکتی تو عدالت کو ٹھوس وجوہات سے آگاہ کرے ۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 30 جون تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ گزشہ دنوں انسداد د ہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ، عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیر ،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار ،سابق ایس پی طارق عزیز ، سابق ایس ایس پی عمر ورک ،سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر , سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بھی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے.

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(IOM)کا کہنا ہے کہ
فروری
رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا
عدلیہ تضحیک کیس میں گرفتار اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مارچ
بین گورنر نے جنگ بندی معاہدہ طے پانے پر کابینہ چھوڑنے کی دھمکی دی: نیتن یاہو جانتے ہیں کہ یہ میری سرخ لکیر ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر حماس کے ساتھ
مئی
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے قطر فٹ بال
اپریل
’معلومات تک رسائی شہریوں کا حق‘، سپریم کورٹ کا اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن
اکتوبر
یمن سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی ایران پر الزام تراشی
?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی اور برطانوی
اکتوبر